ترکی نے مشرقی یوکیرین کے شہر کراماتورسک کے ریلوے اسٹیشن پر حملے سے متعلق اپنے بیان میں فی الفور فائر بندی کا اعلان کرنے کی اپیل کو بھر پور طریقے سے دہرایا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں انتہائی افسوس کے ساتھ کہا گیا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ کراماٹرسک سٹی ٹرین اسٹیشن پر راکٹوں سے فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد جو انخلاء کے منتظر تھے ہلاک اور زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس المناک واقعے نے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریوں کے قیام کی اہمیت اور عجلت کا تقاضا پیش کیا ہے تاکہ شہریوں کے با حفاظت انخلاء کو یقینی بنایا جا سکے۔
"اس موقع پر، ہم فوری طور پر جنگ بندی اور اس تباہ کن جنگ کو ختم کرنے کے اپنے مطالبے کا بھرپور اعادہ کرتے ہیں۔”
