English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس کے انتخابات،ماکروں او رلے پین کے درمیان سخت مقابلے کا امکان

القمر

فرانس میں نئے ملکی صدر کے انتخاب کے لیے پہلے مرحلے کی رائے دہی میں آج  ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

موجودہ صدر ایمانویل ماکروں دوسری مدت کے لیے اپنے انتخاب کے خواہش مند ہیں تاہم انہیں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

ان کی مرکزی حریف انتہائی دائیں بازو کی خاتون سیاست دان مارین لے پین ہیں، جن کی مقبولت میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کافی اضافہ ہوا ہے۔

لے پین افراط زر اور تارکین وطن کی آمد جیسے موضوعات پر انتہائی سخت سوچ کی حامل ہیں۔

آج کی رائے دہی کے نتیجے میں کسی بھی امیدوار کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کی صورت میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے پہلے دو امیدواروں کے مابین دوسرے مرحلے کی رائے دہی چوبیس اپریل کو ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے