English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن: حوثی 72 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورزی کر چکے ہیں

القمر

یمن فوج نے ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کو 72 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

یمن مسلح افواج کے اطلاعاتی مرکز کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی اقوام متحدہ کی اعلان کردہ فائر بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق حوثیوں نے 6 اضلاع، تائز، حجّہ، حدیدہ، معارب، جوف اور دالی، میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ مذکورہ اضلاع میں یہ خلاف ورزیاں، ایک دن میں اور توپ فائرنگ، نئے فرنٹ کھولنے اور ڈرون طیارے اڑانے جیسی، مختلف اشکال میں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے یمن کے لئے نمائندہ خصوصی ہینس گرنڈبرگ نے یکم اپریل کو جاری کردہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ یمن حکومت اور حوثی 2 ماہ کے لئے فضائی، برّی اور بحری آپریشن بند کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا تھا کہ یمن میں فائر بندی 2 اپریل کو اور مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گی اس کے علاوہ فریقین کے درمیان پیٹرول بحری جہازوں کے حدیدہ بندرگاہ میں داخلے اور صنعاء ائیر پورٹ سے، پہلے سے طے شدہ نقاط کے لئے، تجارتی پروازوں کے معاملے میں بھی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے