English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعصام الحق نے مراکش اوپن ٹینس کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

القمر

پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے مراکش اوپن ٹینس کے ڈبلز مقابلوں میں قازقستان کے ٹینس اسٹار کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ مراکش میں جاری ہے۔

اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈرنیدوایسوف اے ٹی پی مراکش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

اعصام الحق اور ان کے ساتھی نے ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں اٹلی کی جوڑی کو شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں اعصام الحق قریشی کی جوڑی مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مارکو سیچیناٹو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لورینزو موسیٹی پر مشتمل اطالوی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اعصام الحق اور قازقستان کے کھلاڑی پر مشتمل مینز ڈبلز ٹیم کا سیمی فائنل مرحلے میں برازیل کے رافیل فیبرس ڈی میٹوس اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار ڈیوڈ ویگا سے مقابلہ ہوگا۔

منبع: ڈان نیوز

The post اعصام الحق نے مراکش اوپن ٹینس کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے