ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر زوردار دھماکا

نیویارک: امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر زوردار دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر زوردار دھماکا ہوا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اوربھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ دھماکا علاقے میں موجود 3 گٹروں میں گیس بننے کے باعث ہوا۔

دھماکے کے بعد تینوں گٹروں میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پالیا۔

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق علاقے کوگھیرے میں لے کرٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دھماکے کےبعد لوگوں کوافراتفری میں بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں