English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیونس کی قومی ایتھلیٹ جان کی بازی ہار گئیں

القمر

تیونس کی کشتی رانی ٹیم میں شامل قومی کھلاڑی آیہ قاز قاز پریکٹس کے دوران کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔

تیونس وزارت یوتھ اینڈ اسپورٹس کے سوشل میڈیا سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق تیونس کشتی ران ٹیم کی ایتھلیٹ آیہ قاز قاز اپنی بڑی بہن سارہ قاز قاز کے ساتھ پریکٹس کر رہی تھیں کہ شدید بادی جھکڑوں کی وجہ سے ان کی کشتی ڈوب گئی۔ حادثے میں آیہ قاز قاز ہلاک ہو گئی ہیں۔ حادثے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 16 سالہ آیہ قاز قاز نے گذشتہ سال منعقدہ 2020 ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی اور ٹیم کی کم عمر ترین ایتھلیٹ کا عنوان جیتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے