English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کے جھارکھنڈ کے دیوگھر علاقے میں پیش آنے والے کیبل کار حادثے میں ایک شخص کی موت

القمر

بھارت کے جھارکھنڈ کے دیوگھر علاقے میں پیش آنے والے کیبل کار حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ  درجنوں افراد فضا میں پھنس گئے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے اعلان کیا کہ 12 کیبل کار ویگنیں گزشتہ رات ترکٹ پہاڑیوں پر آپس میں ٹکرا گئیں۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں 11 افراد شدید زخمی ہوئے تاہم زخمیوں میں سے ایک بعد میں دم توڑ گیا۔

بتایا گیا کہ درجنوں افراد پر مشتمل ویگن گھنٹوں تک ہوا میں معلق رہی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بتایا گیا کہ تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں ہندوستانی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ریسکیو کوششوں کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے