English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس سے سرمائے کا اخراج 64،2 بلین ڈالر تک پہنچ گیا

القمر

رواں سال کی پہلی تہائی میں روس سے سرمائے کا اخراج گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 266 فیصد اضافے کے ساتھ 64،2 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

روس مرکزی بینک کے جاری کردہ بیان کے مطابق 2021 میں ملک سے سرمائے کا اخراج 17،5 بلین ڈالر تھا جو رواں سال کی پہلی تہائی میں بڑھ کر 64،2 بلین ڈالر ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دورانیے میں روس کا خارجہ تجارت سرپلس بھی 25،8 بلین ڈالر سے بڑھ کر 66،3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کرنے کے بعد روس پر پابندیاں لگنے کی وجہ سے بیسیوں غیر ملکی کمپنیاں اور سرمایہ کار یا تو ملک سے نکل گئے تھے یا پھر انہوں نے روس میں اپنی کاروائیاں عارضی طور پر بند کر دی تھیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے