ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میاں شہبازشریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

میاں شہبازشریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کل شام  منعقد ہوئی جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سول و عسکری قیادت سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

محمد شہبازشریف نے بطور وزیراعظم اپنے عہدےکا حلف اٹھایا۔ قائم مقام صدرصادق سنجرانی نےنومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ناسازی طبیعت کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہوئے ڈاکٹرز نے انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، اختر مینگل، سید امین الحق، مولانا اسعد محمود اور علیم خان بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں