سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے پر دنیا بھر میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے احتجاج کیا۔ اس دوران کچھ افسوس ناک مناظر بھی دیکھنے میں آئے جب کچھ افراد نے اپنے پاکستانی پاسپورٹ جلا دیئے۔
معاملے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا اور اس حرکت پر خوب تنقید کی۔ اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ جلانے کی اس حرکت کی نہ صرف تحریکِ انصاف کے ہر سپورٹر کو مذمت کرنی چاہئیے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اس عمل سے لاتعلقی اور نفرت کا اظہار کرنا چاہئے۔ آپ لوگ تو سبز پاسپورٹ کے وقار کو بلند کرنے کا نعرہ لے کر نکلے تھے۔ خدا کے لیے یہ نہ کریں۔
پاکستانی پاسپورٹ جلانے کی اس حرکت کی نہ صرف تحریکِ انصاف کے ہر سپورٹر کو مذمت کرنی چاہئیے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اس عمل سے لاتعلقی اور نفرت کا اظہار کرنا چاہئے۔ آپ لوگ تو سبز پاسپورٹ کے وقار کو بلند کرنے کا نعرہ لے کر نکلے تھے۔ خدا کے لیے یہ نہ کریں 🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏 https://t.co/EHqcX0CFho
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) April 11, 2022
حامد میر کا کہنا تھا کہ ہمیں سب پتہ ہے انکے پاس ڈبل پاسپورٹ ہوتا ہے یہ امریکہ کو گالیاں دے سکتے ہیں لیکن امریکہ یا برطانیہ کا پاسپورٹ نہیں جلائیں گے . پاکستان کا سبز پاسپورٹ جلائیں گے مغرب سے اتنی نفرت ہے تو پاکستان آ ؤ اور یہاں آ کر مظاہرے کرو یہاں پاکستان کا پاسپورٹ جلا کر دکھاؤ.
ہمیں سب پتہ ہے انکے پاس ڈبل پاسپورٹ ہوتا ہے یہ امریکہ کو گالیاں دے سکتے ہیں لیکن امریکہ یا برطانیہ کا پاسپورٹ نہیں جلائیں گے پاکستان کا سبز پاسپورٹ جلائیں گے مغرب سے اتنی نفرت ہے تو پاکستان آ ؤ اور یہاں آ کر مظاہرے کرو یہاں پاکستان کا پاسپورٹ جلا کر دکھاؤ https://t.co/3S1bSpCmyy
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) April 12, 2022
تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پاسپورٹ یا جھنڈا جلانے کی وڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ ہماری جماعت ایسے کسی رویئے کی سپورٹ نہیں کرتی ہم محب وطن لوگ ہیں ہم ن لیگ نہیں کہ اپنے اداروں پر حملہ آور ہوں.
کچھ لوگ پاسپورٹ یا جھنڈا جلانے کی وڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ ہماری جماعت ایسے کسی رویئے کی سپورٹ نہیں کرتی ہم محب وطن لوگ ہیں ہم ن لیگ نہیں کہ اپنے اداروں پر حملہ آور ہوں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 11, 2022
صحافی اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ ا ستغفراللّٰہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر میرے پاک وطن کا پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنیوالوں کیلئے لعنت بے شمار ان بدبخت لوگوں کی نادرا ریکارڈ سے شناخت کرکے ان کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات درج کئے جانے چاہئے اگر کوئی ان کو جانتا ہے تو ان کی حکام سے تفصیلات شیئر کیجئے.
استغفراللّٰہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر میرے پاک وطن کا پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنیوالوں کیلئے لعنت بے شمار ان بدبخت لوگوں کی نادرا ریکارڈ سے شناخت کرکے ان کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات درج کئے جانے چاہئے اگر کوئی ان کو جانتا ہے تو ان کی حکام سے تفصیلات شیئر کیجئے pic.twitter.com/NIQNGIGUnc
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) April 11, 2022
