ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھوسٹ ویپن کی فروخت ممنوع قرار دے دی جائے گی: بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ملک میں، غیر رجسٹرڈ اسلحے المعروف "گھوسٹ ویپن” کی فروخت ممنوع قرار دے دی جائے گی۔

صدر بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم، ملک میں مسلح شدت کے خلاف جدوجہد کے لئے نئے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں،  کِٹوں کی شکل میں اور خود جوڑے جا سکنے والے، کسی بھی سیریل نمبر یا کریمینل ریکارڈ کی تحقیق کے بغیر فروخت کئے جانے والے اسلحے المعروف، "گھوسٹ ویپن” کی فروخت کی جا رہی ہے اور اس اسلحے کو کوئی دہشت گرد بھی خرید سکتا ہے۔

بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم، اس اسلحے کو بھی آتشی اسلحے کی شق میں شامل کریں گے۔ اس طرح بغیر سیریل نمبر یا کریمینل ریکارڈ تحقیق کے اس اسلحے کی فروخت ممکن نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کے بعد گھوسٹ ویپن کے ساتھ ارتکابِ جرم کے بعد وفاقی عدالت میں پیش ہونے کے لئے تیار رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں