English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی فوجیوں نے انخلا کردہ علاقوں میں بارودی سرنگوں کا جھال بچھا دیا ہے، زیلسنکی

القمر

یوکرینی  صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دلیل دی کہ روسی فوجیوں نے ان کے ملک کے شمالی علاقوں سے انخلاء کے دوران جان بوجھ کر بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد چھوڑا اور اسے جنگی جرم سمجھا جانا چاہیے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں، جس میں انہوں نے جنگ کے 47ویں دن کا جائزہ پیش کیا ہے ، زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے شمالی علاقے جنہیں روسی فوج سے آزاد کرایا گیا ہے میں بارودی سرنگوں کو تباہ کرنے  کا کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  مذکورہ  علاقوں میں روزانہ کم از کم ایک ہزار کے قریب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے  ، قابض قوتوں نے  جگہ جگہ بارودی  سرنگیں  بنا ڈالی ہیں ، گلیوں، مکانات اور گاڑیوں سے    ان کو برآمد کیا جا رہا ہے۔  یہ سب   قبضے کے بعد علاقے کو انسانوں کی واپسی کو ممکنہ حد تک  خطرناک  بنانے  کا ایک قصدی  حربہ ہے۔

زیلنسکی نے بتایا  کہ ان کا ملک روسی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے دنیا کی سب سے زیادہ بارودی سرنگوں سے  لیس  علاقوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

روسیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقوں کو بارودی سرنگوں سے بھرنا جنگی جرم تصور کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ یہ وہ کام ہے جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مارنے یا معذور کرنے کے لیے کیا جاتا ہے چاہے انہیں ہماری سرزمین سے پیچھے ہٹنا پڑے۔ ایسی کارروائیاں براہ راست حکم سے کی جاتی ہیں۔‘‘

اس کے علاوہ، زیلنسکی نے کہا کہ روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماریوپول کے محافظوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے اس چیز کو ، "ہم بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ روسی جارحیت کا زیادہ سخت اور تیز جواب دینا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے