English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین نے مالی میں تربیتی مشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا

القمر

یورپی یونین نے مالی میں کرائے کے روسی فوجیوں اور ملک کی حکمران جنتا کے درمیان روابط کی وجہ سے وہاں جاری کچھ مشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم، یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ اس خطے میں امن کے لیے پرعزم ہے۔

برسلز کے اس اعلان نے خطے میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے امن مشن کے مستقبل پر مزید شکوک پیدا کر دیے ہیں۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ اگرچہ کچھ تربیتی کارروائیاں ختم ہو جائیں گی تاہم، یورپی یونین کی شمولیت جاری رہے گی۔

 واضح رہے کہ مالی حکومت نے اسلام پسند جنگجوؤں سے لڑنے کے لیے متعدد ممالک کے کرائے کے فوجیوں کو ملک میں تعینات کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے