English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم نے بھارت پر پابندیاں لگانے کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا: بلنکن

القمر

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت پر پابندیاں لگانے کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے واشنگٹن میں "2+2 وزراء سطح پر اسٹریٹجک ڈائیلاگ اجلاس” کے دائرہ کار میں بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیام جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد اخباری نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں وزراء نے امریکہ۔ بھارت دو طرفہ و علاقائی تعلقات کا جائزہ لیا۔

روس سے ایس۔400 فضائی دفاعی سسٹم خریدنے کی وجہ سے بھارت پر پابندیوں کے بارے میں سوال کے جواب میں بلنکن نے امریکی اتحادیوں سے روس سے بڑے پیمانے کا اسلحہ نہ خریدنے کی اپیل کا اعادہ کیا اور بھارت کے ماسکو سے ایس۔400 خریدنے کے بارے میں کہا ہے کہ "CAATSA قانون کے دائرہ کار میں ہم نے بھارت پر پابندیوں یا معافی کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ بھارت اور روس کے درمیان عسکری خریدو فروخت سمیت دیرینہ تعلقات موجود ہیں۔ ہمارے بھارت کے ساتھ ساجھے داری قائم کرنے سے سالوں قبل یہ تعلقات بن چکے تھے۔ لیکن اس وقت ہم بحیثیت سکیورٹی اتحادی کے بھارت کی ترجیح بن سکتے ہیں اور اس کے خواہش مند ہیں”۔

 بلنکن نے کہا ہے کہ اجلاس میں ہم نے یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی امریکہ اور بھارت کے درمیان نقطہ ہائے نظر پر بات چیت کی ہے۔ ہم، نئی دہلی کی طرف سے کیف کو بھیجے گئے طبّی سامان اور دیگر امداد کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں”۔

بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے انڈو۔پیسیفک میں آزادی اور کھُلی انتظامیہ کے دوام ، افغانستان کے حالات اور ان کے علاقے پر اثرات اور یوکرین جنگ کے گلوبل سطح کے اثرات پر دو طرفہ خیر سگالی کے ساتھ جامع شکل میں بات چیت کی ہے۔

جے شنکر نے فوری فائر بندی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ ہم یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے اپیلوں اور اقدامات کو جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے