English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ عرب امارات کی سیاسی اور عسکری قیادت کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

القمر

متحدہ عرب امارات کے سیاسی اور عسکری قیادت نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

اماراتی سفارت خانہ ابوظبی کے ولی عہد اور اماراتی مسلح افواج کے نائب سپہ سالار شیخ محمد بن زايد آل نہيان نے بھی محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزير اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مكتوم نے بھی محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیغام بھیجا ہے۔

اس کے علاوہ ولی عہد ابوظہبی اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے بھی شہبازشریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس، چین، بھارت اور امریکہ نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے