ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی نے اب تک 67 امدادی ٹرک یوکرین روانہ کیے ہیں:آفاد

 ترکی نے  یوکرین کے لیے اب تک انسانی امداد کے 67 ٹرک اور ایک گشتی باورچی خانہ روانہ کیا ہے ۔

 ترک ادارہ برائے ہنگامی حالات و آفات کے مطابق، ترکی نے یوکرینی عوام کے لیے فوری انسانی امداد کا  سلسلہ دیگر سماجی  تنظیموں اور متعلقہ اداروں کی مدد سے جاری رکھا ہوا ہے ۔

 ترکی نے جنگ کے آغاز سے اب تک اکیس ٹرک اور ایک گشتی باورچی خانہ جبکہ ترک وزارت صحت ،بلدیات،ترک ہلال احمر  اور دیگر نجی تنظیموں نے 46  یعنی مجموعی طور پر 67 امدادی ٹرک  یوکرین روانہ کیے ہیں۔

اس امدادی سامان کی فراہمی کے لیے AFAD کی چار رکنی ٹیم رومانیہ کے سرحدی شہر سیرات اور یوکرین شہر لیویو   میں امور جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں