ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقہ: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ کے مشرقی صوبے کوازولو۔ناٹال میں سیلاب کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں سے ڈربان اور اس کے اطراف میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی آفت کا سامنا ہے۔

کوازولو ناٹال صوبائی کوآپریٹو منیجمنٹ اور روایتی امور منیجمنٹ کونسل کے رکن سیفو ہلومکا نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے نے خاص طور پر ڈربان شہر کو متاثر کیا ہے اور اب تک کم از کم 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈربان اور اس کے اطراف میں بارش کی مقدار حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر تک پہنچ چکی ہے۔

ڈربان بلدیہ مئیر میکسولیسی کاوندا نے کہا ہے کہ امدادی اور فائر بریگیڈ ٹیمیں علاقے میں محصور رہ جانے والے افراد کی مدد کے لئے مسلسل کام کر رہی ہیں۔

کوازولو ناٹال انتظامیہ نے عوام سے بلند مقامات پر پناہ لینے کی اپیل کی ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں