English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی اور برطانوی سربراہان کا یوکیرین کی امداد کو جاری رکھنے کا عندیہ

القمر

امریکی  صدر جو بائڈن  اور برطانوی وزیر اعظم  بورس جانسن نے یوکیرین   سے تعاون پر  بات چیت کی۔

وزیر اعظم کے دفتر نمبر 10 کے بیان کے مطابق، جانسن نے بائیڈن کو فون کے ذریعے ہفتے کے آخر میں کیف کے دورے کے بارے میں آگا ہی کرائی۔

جانسن اور بائیڈن نے ایک ایسے وقت میں کیف کے لیے فوجی اور اقتصادی امداد میں اضافے اور تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا جب یوکرینی فوج ملک کے مشرق میں روس کے کسی نئے  حملے کا جواب دینے کی  تیاریوں میں مصروف ہے۔

دونوں سراہان  نے روسی صدر ولادیمیر پوتن پر اقتصادی دباؤ بڑھانے اور روسی تیل اور گیس پر مغربی ممالک کا انحصار ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ برطانیہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں یوکرین کو اینٹی شپ میزائل اور فوجی گاڑیاں فراہم کرے گا، جانسن نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کو  بین الاقوامی برادری کی طویل مدتی ضمانت  لازمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے