ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امن کے لئے سب سے زیادہ کوششیں کرنے والا ملک ترکی ہے: ڈی مایو

اٹلی کے وزیر خارجہ لیوگی ڈی مایو نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے دوران امن کے لئے سب سے زیادہ کوششیں کرنے والا ملک ترکی ہے۔

ڈی مایو نے ایک ریڈیو چینل پر روس کی شروع کردہ جنگ اور اس کی تازہ صورتحال سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈپلومیسی بنیادی عنصر ہے۔ فریقین کے انکار کے باوجود ہمارا، ڈپلومیسی میں تیزی لانے کے لئے کام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو امن کانفرنس کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔ فائر بندی سے پہلے ایک امن کانفرنس ضروری ہے۔ اس وقت امن کے لئے سب سے زیادہ کام کرنے والا ملک ترکی ہے۔ ترکی دونوں فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ 

ڈی مایو نے کہا ہے کہ اطالوی اور روسی فریقین کے درمیان دو طرفہ شکل میں اور سخت الفاظ کے ساتھ بحث مباحثہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے ماسکو کے ساتھ ہمیشہ کھُلے چینل موجود ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر پابندیوں کی مدد سے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے مالی وسائل کا راستہ نہ کاٹا گیا تو وہ جنگ کو فنانس کرنا جاری رکھیں گے اور فتح کی سوچ کی وجہ سے مذاکراتی میز پر نہیں آئیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں