English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم استنبول میں مذاکرات کے معاملات سے پیچھے نہیں ہٹے، یوکیرینی رہنما

القمر

یوکیرین  کی پیپلز سرونٹ پارٹی کے چیئر مین ڈیوڈ اراکامیا نے کہا کہ "یوکرینی فریق استنبول معاہدے کے لیے پرعزم ہے اور اس نے روس کے بیانات کے برعکس اپنے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔”

روس کے ساتھ مذاکرات میں یوکرینی وفد کے سربراہ اراکامیا نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات آن لائن جاری ہیں۔

 انہوں  نے بتایا کہ  "یوکرینی فریق استنبول معاہدے کا پابند ہے اور اس نے روسی وزیر خارجہ کے بیانات کے برعکس اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ فرق صرف یہ ہے کہ یوکرینی فریق نے تمام اضافی امور کو مدنظر نہیں رکھا۔ جو کہ استنبول معاہدے میں شامل نہیں تھے۔ شاید یہ وجہ ہے کہ  مذاکراتی عمل کی موجودہ  صورتحال  کی غلط تشریح کی گئی ہے۔‘‘

خیال رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ یوکرینی فریق نے ان کے ملک کے ساتھ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے پانے والے معاہدوں کو مسترد کر دیا ہےاور بات چیت کا عمل کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے  کہ یوکرائنی فریق نے مذاکرات کے دوران اپنی ہی تجاویز سے پیچھے ہٹتے ہوئے اشتعال انگیزی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے