ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا نئی حکومت میں موبائل فونز سے ٹیکس ختم کیا جارہا ہے؟ پی ٹی اے نے وضاحت دے دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 15 اپریل سے موبائل فونز سے ٹیکس ختم کیے جانے کی اطلاعات پر وضاحت جاری کردی۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے پی ٹی اے سے سوال کیا کہ کیا 15 اپریل سے تمام موبائل فونز سے ٹیکس ختم کیے جارہے ہیں ؟

پی ٹی اے نے شہری کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’فی الحال تمام صارفین رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ایف بی آر کے قابل اطلاق ڈیوٹی ادا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔‘

صارف نے پھر سوال کیا کہ ’موبائل فونز سے ٹیکس کب تک ختم کردیا جائے گا۔‘جواب دیا گیا کہ اس کے لیے ایف بی آر سے رابطہ کریں۔

اس سے واضح ہوتا ہے کہ ابھی موبائل فونز سے ٹیکس ہٹائے جانے کے حوالے سے افواہیں غلط ہیں۔

ساتھ ہی پی ٹی اے نے یہ وضاحت بھی دی کہ ’ موبائل ڈیوائسز اور ہینڈ سیٹوں کی رجسٹریشن کے لیے ٹیکسز/ڈیوٹیوں میں حالیہ اضافے کے تناظر میں، پی ٹی اے وضاحت کرتی ہے کہ یہ ٹیکس اور ڈیوٹیز براہ راست فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے لاگو اور جمع کئے جاتے ہیں۔‘

مزید وضا حت کی گئی کہ پی ٹی اے عوام الناس کی سہولت کے لیے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے لیے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیٹا بیس (ڈی آئی آر بی ایس)کا نظام بغیر کسی معاوضے کے مہیا کر رہا ہے۔

پی ٹی اے صرف ڈی آئی آر بی ایس کی شکل میں تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہےجس کے ذریعےدرخواست دہندگان اپنی موبائل ڈیوائسزکی پاکستان کے اندر استعمال کرنے کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

اس عمل کے دوران ٹیکسسز ایف بی آر کی طرف سے نافذ کیے جاتے ہیں اور براہ راست ایف بی آر کے پاس ہی جمع ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں