English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلغراد میں مسلمانوں کو ماہ صیام کے حوالے سے امدادی پیکٹ فرایم

القمر

ترکی مذہبی اوقاف  اور جرمنی میں قائم مذہبی امور ترکی-اسلامک یونین  نے سربیا میں ضرورت مندوں میں 1500 عدد  رمضانی بیگوں کی امداد تقسیم کی ہے۔

یہ پیکٹ بلغراد میں ترک سفارت خانے کے سماجی امور کے کونسلر کے تعاون سے 10 شہروں اور 13 مختلف مقامات پر تقسیم کیے گئے۔

 بلغراد میں ترک سفارت خانے کے سماجی امور کے مشیر ارطغرل کوکون  نے بتایا ہے کہ "ہر سال کی طرح، رمضان کے دوران، TDV اور DITIB، امدادی تنظیموں کے دائرہ کار میں، سربیا کے شہروں بور، نیش، پریسووا، پری بوئے، توتن ، مالی زیورنک اور نووی سادمیں ضرورت مندوں کو  افطار اور سحری کا سامان  مہیا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ” رمضان المبارک، رحمتوں کے مہینے میں ہم نے  اپنے بھائیوں کو یاد رکھا ہے  اور ہم مذہبوں کو مبارکباد کے ساتھ، دعاؤں اور مسکراتے چہروں کے ساتھ سلام پیش کیا ہے۔ اللہ تمام عطیہ کرنے والوں کی نیکیاں قبول فرمائے۔ ‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے