امریکہ کی ریاست آریزونا میں مائیکل پیٹرک ٹرلینڈ نامی شخص کے گیراج کے ڈیپ فریزر سے زندہ فریز کئے گئے 183 جانور ملے ہیں۔
آریزونا پولیس حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک خاتون کی شکایت پر شروع کی گئی کاروائی کے نتیجے میں کتّوں، خرگوشوں، پرندوں سمیت متعدد حیوانات ٹرلینڈ کے گیراج کے ڈیپ فریزر سے زندہ منجمد شکل میں بازیاب ہوئے ہیں۔
شکایت کرنے والی خاتون نے اپنے سانپ تولید کے لئے ٹرلینڈ کو دئیے تھے۔
دعوے کے مطابق سانپ، کچھووں، کتّوں، چھپکلیوں، پرندوں، چوہوں اور خرگوشوں سمیت متعدد حیوانات کے ساتھ ٹرلینڈ کے ڈیپ فریزر سے ملے ہیں۔
ٹرلینڈ کے خلاف حیوانات پر تشدد کے الزام کے ساتھ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
