English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی آئی اے: روس جوہری اسلحہ استعمال کر سکتا ہے

القمر

امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولئیم برنز نے کہا ہے کہ ہمیں، روس کی طرف سے جنگی چال کی شکل میں یا پھر ہلکے جوہری اسلحے کے استعمال کا خدشہ ہے۔

ولئیم برنز نے جارجیا تیکنیک یونیورسٹی میں سی آئی کی کاروائیوں کے بارے میں طالبعلموں اور اساتذہ سے خطاب کیا۔

انہوں نےکہا ہے کہ امریکہ کے سامنے تین اہم امتحان چین، روس اور ترقی پذیر ٹیکنالوجیاں ہیں۔ میرے سر کے بالوں کی اکثریت ولادی میر پوتن  کے زیرِ اقتدار روس کے ساتھ زور آزمائی میں سفید ہوئی ہے۔

برنز نے کہا ہے کہ 15 سال قبل ماسکو میں امریکہ کے سفیر کی حیثیت سے میں نے ولادی میر پوتن میں "مسلسل شکایت”، "حرص”، ” عدم تحفظ” اور "انتقام ” جیسے رجحانات کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جیسے جیسے پوتن کی روس پر حاکمیت وسیع ہو رہی ہے ان کی خطرات مول لینے کی اشتہاء میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ ان کے اطراف کے لوگوں نے بھی اس صورتحال پر کبھی سوال نہیں اٹھایا۔

برنز نے گذشتہ موسم خزان میں سی آئی اے کے، پوتن کے یوکرین کے بارے میں نئے اور بڑے قبضہ پلان سے متعلق، معلومات جمع کرنا شروع کرنے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ روسی لیڈر اور اس کے حلقے کا خیال ہے کہ روس صرف اپنے زیرِ کنٹرول یوکرین کے ساتھ ہی ایک بڑی طاقت بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی شبہ نہیں ہے کہ اس جنگ میں روس یوکرین کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے خلاف بھی انتہائی شدت کا استعمال کرے گا ۔ ماسکو ماضی میں بھی ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے آپریشن کر چکا ہے۔

ولئیم برنز نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ روس جنگی چال کی شکل میں یا پھر ہلکا جوہری اسلحہ استعمال کر سکتا ہے۔ کیوں کہ مشکل حالات میں جوہری طاقت کا استعمال روس کی ڈاکٹرائن میں موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے