ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام: PKK/YPG کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں اور در اندازانہ کاروائیوں کو سزا کے بغیر نہیں رہنے دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے دلیر کمانڈوز نے، چشمہ امن اور شاخ زیتون آپریشنوں کے علاقوں میں تحریکی فائرنگ کرنے والے  PKK/YPG کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا ہے”۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج نے 20 جنوری تا 24 مارچ 2018 کو شاخِ زیتون آپریشن کے ساتھ اور 9 اکتوبر تا 25 نومبر 2019 کو چشمہ امن آپریشن کے ساتھ شام کے شمال کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں