یوکرین کے دارالحکومت کیف کے بلدیہ مئیر ویٹالی کلِچکو نے روس کو یوکرینی عوام کے خلاف نسلی صفائی کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔
ویٹالی کلِچکو نے دارالحکومت کیف میں تبدیلی نام کے بعد "ماریوپول کے ہیرو” نامی پارک کا دورہ کیا اور یہاں درخت لگایا۔ بعد ازاں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پہلے اس پارک میں ماسکو اور کیف کے درمیان دوستی کے اظہار کے لئے ایک مجسمہ نصب تھا لیکن روس نے یوکرین پر حملے کا راستہ منتخب کیا ہے۔
کلِچکو نے کہا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین عوام کا قتل عام کیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب روس ہم پر حملے کر رہا ہے، یوکرینی عوام کی نسلی صفائی کر رہا ہے اور یوکرین کے شہروں کو مسمار کر رہا ہے ہم دوستی پر کیسے بات کر سکتے ہیں۔
