English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم خواتین کے خلاف تشدد اور ان کے قتل کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھانے پر اٹل ہیں، صدر ایردوان

القمر

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم  قانونی،  عدلیہ، اداراتی اور سب سے اہم ذہنوں اور دلوں کا  محاصرہ کرنے والے اقدامات کی بدولت ملک کو  خواتین سے تشدد اور خواتین کے قتل جیسے  عیب  سے نجات دلانے پر پُرعزم ہیں۔

صدر ایردوان  استنبول کے دولما باہچے دفتر میں تشدد  کا نشانہ بننے والے لواحقین  کے ساتھ افطاری پر یکجا ہوئے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خواتین اپنی تہذیب میں ہمدردی، محبت اور ایثار و قربانی کی علامت ہیں، ایردوان نے کہا:’’ تو، یہ کیسے ہے کہ ایسے معاشرے میں، نسائی قتل اس حد تک منظر عام پر آسکتا ہے؟ بہت سے دوسرے مسائل کی طرح اس کا بھی ایک ہی جواب ہے۔ یہ بھی جہالت ہے. جہالت کو محض ناخواندگی نہ سمجھیں اور نہ  ہی  یونیورسٹی کی تعلیم سے عاری  ہونے کو۔ آج مغربی ممالک جو کہتے ہیں کہ وہ ترقی یافتہ، مہذب اور جدید ہیں خواتین کے خلاف تشدد اور ان کے قتل کی لسٹ میں سرفہرست ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں دنیا میں تعلیم اور فلاح و بہبود کی سطح سے ہٹ کر  ایک مسئلہ کا سامنا ہے۔ ہم یہاں جس کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ جہالت ہے جو ان اقدار کو نہ جاننے سے پیدا ہوتی ہے جو کہ  ہمیں شناخت ، عقیدہ اور تہذیب  سے ہمکنار کرتی ہیں ۔ ہم اسی جہالت سے نبردآزما ہیں، جو خواتین کے خلاف تشدد کا ذریعہ ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے