بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آل ضلع گوادر رمضان نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل ساجد برادرز یوتھ فٹسال کلب نے سلیمان یوتھ فٹسال کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آوٹس میں 5 _ 4 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

بحیرہ عرب کے کنارہ خوبصورت فٹسال گراونڈ میں فائنل میچ کے مہمان خصوصی جی او سی 44 ڈویژن میجر جنرل عنایت حسین نے کھلاڑیوں اور انتظامیہ میں کیش پرائز، شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے اور گوادر کے مقامی کھلاڑیوں کے فٹسال کھیلنے کے معیار کو خوب سراہا۔اور انکو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور عوام نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
