English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئی دہلی میں ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپ،10 افراد زخمی

القمر

 بھارتی راجدھانی نئی دہلی میں ہنومان جینٹ میلے کے دوران ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان  جھڑپ میں دس افراد زخمی ہو گئے۔

 این ڈی ٹی وی کے مطابق،یہ واقعہ جہانگیر پورہ میں جلوس گزرنے کے دوران ہوا جس میں مسلمانوں اور ہندووں کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس پر پولیس نے کاروائی کی ۔

دہلی پولیس کےاہلکار راکیش استھنہ نےبتایا کے علاقے میں بھاری تعداد میں پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے اور صورت حال اس وقت قابو میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس جھڑپ میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت  دس افراد زخمی ہو گئے۔

 دہلی کے وزیر اعلی آروند کیجروال نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے اور عوام سے پر امن رہنے کی درخواست کی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے