ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فورسز کے حملے کے نتیجے میں دو فلسسطینی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شمال میں جنین شہر کے قریب واقع ال یامون قصبے میں گھس کر کئی فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ فلسطینیوں کے ردعمل پر اسرائیلی فوجیوں نے آنسو گیس کے ساتھ ساتھ اصلی اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 فلسطینیوں کو الیامون قصبے میں اصلی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا اور زخمیوں کو جنین کے ابنی سینا اسپتال منتقل کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے ایک کو سر اور گردن اور دوسرے کو کمر میں گولی لگی ہے۔

جنونی یہودیوں کی طرف سے ان کے مذہبی تہور کے موقع پر  مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے کی کال نے حال ہی میں مشرقی  القدس   اور مسجد اقصیٰ میں کشیدگی بڑھا دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں