English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرقی افریقہ کے ممالک، سلامتی کے معاملات میں، باہمی تعاون کریں گے

القمر

مشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان، علاقے میں سکیورٹی مسائل کے مقابل، مشترکہ کاروائیوں کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایتھوپیا، سوڈان، جنوبی سوڈان، یوگنڈا، تنزانیہ، صومالیہ اور جیوبوٹی کے نمائندوں کی شرکت سے ایتھوپیا کے دارالحکومت آڈیس آبابا میں مشرقی افریقہ دفاعی خبر رسانی فورم کا انعقاد ہوا۔

فورم میں علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کاروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کی رُو سے علاقائی ممالک، سرحدی سلامتی، سائبر سکیورٹی، سوشل میڈیا، ماحولیاتی تحفظ، بیروزگاری اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جیسے موضوعات میں باہمی تعاون کریں گے۔

اطلاع کے مطابق اگلا اجلاس یوگنڈا کی میزبانی میں منعقد ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے