ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کے جارحانہ اقدامات کا جواب دیا جائے گا:امریکہ

شمالی کوریا کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے سنگ کم نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کےجارحانہ اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔

یان ہاپ خبر ایجنسی کے مطابق،سنگ کم نے جنوبی کوریائی ہم منصب نوھ کیو ڈوک سے سیئول میں ملاقات کی جس کے دوران شمالی کوریا کے جوہری  تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سنگ کم نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا شمالی کوریا کے اشتعال انگیز اور جارحانہ اقدامات پر متذبذب ہے جس کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کیا تھا جو کہ امریکہ اور جنوبی کوریائی مشترکہ مشقوں سے قبل ہونا قابل توجہ تھا۔

سال رواں کے آغاز سے اب تک شمالی کوریا تیرہ بار میزائل تجربات کر چکا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں