روس وزارت خارجہ نے بلغاریہ کے ماسکو سفارت خانے کے عملے کو "ناپسندیدہ” شخصیات قرار دے دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلغاریہ کے ماسکو کے لئے سفیر اتاناس کرسٹن کو وزارت خارجہ طلب کر کے بلغاریہ سفارت خانے کے عملے کو "ناپسندیدہ شخصیات” اعلان کئے جانے کا نوٹس دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ، رواں سال ماہِ مارچ میں بلغاریہ کی طرف سے بلاوجہ کئے گئے فیصلے کے ساتھ، روس کے صوفیہ سفارت خانے کے 10 سفارت کاروں کو "ناپسندیدہ شخصیات” قرار دیئے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
