English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس: پُراسرار لحد کو کھولا جائے گا

القمر

فرانس نے کہا ہے کہ دارالحکومت پیرس  کے نوٹر ڈیم کتھیڈرل سے ملنے والی اور اندازاً 14 ویں صدی سے متعلقہ پُر اسرار لحد کو کھولا جائے گا۔

فرانس کے ماہرینِ آثار قدیم نے کہا ہے کہ سکّے سے بنی ہوئی ہوئی اس لحد کے راز سے پردہ اٹھانے کے لئے لحد کو کھولا جائے گا۔

اس وقت لحد کو ایک محفوظ جگہ پر رکھا گیا ہے جلد ہی اسے ٹولوسی  کے عدلیہ طب انسٹیٹیوٹ بھیج دیا جائے گا۔

ماہرین اینڈوسکوپک کیمروں کے ساتھ لحد کا مشاہدہ کر چکے ہیں اور اب میت کی جنسیت، اپنے دور میں صحت کی حالت اور سماجی حیثیت کا پتہ چلائیں گے۔ علاوہ ازیں تحقیقی کاموں میں تاریخوں کے تعین کے لئے کاربن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ 

لحد کی جگہ اور شکل سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص اپنے دور کے منتخب افراد میں سے تھا۔

واضح رہے کہ مذکوہ پُر اسرار لحد 2019 کی آتشزدگی سے متاثرہ نوٹر ڈیم کتھیڈرل کی تعمیر و مرّمت کے دوران ملی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے