ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن میں میگی طوفان،ہلاک شدگان کی تعداد 172 ہو گئی

فلپائن میں سمندری طوفان میگی کے باعث سیلاب اور مٹی  کے تودے گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 172 ہو چکی ہے۔

 انکوائرر نیوز کے مطابق،  یہ سمندری طوفان میگی     دس اپریل کو فلپائن سے ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے بالخصوص جزائر ویسایاس کافی متاثر ہوئے تھے۔

مشرقی ویسایاس  میں 156  مغربی ویسایاس میں گیارہ ،ڈاواو میں تین  جبکہ مرکزی ویسایاس میں دو افراد سیلاب کی نذر جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔

اس تباہی کی وجہ سے 110 افراد بھی لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امدادی ٹیموں میں 300 رضا کار شامل ہیں جو کہ بلا تعطل کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ  اس تباہی کی وجہ سے مالی نقصان کا تخمینہ 703 ملین پیسو یعنی 13 ٘ملین سات لاکھ ڈالر کے برابر ہے ۔

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں