English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

"جنگ میں بچے استعمال نہیں ہونگے" حوثیوں نے اقوام متحدہ سے معاہدہ کر لیا

القمر

اقوام متحدہ اور حوثیوں کے درمیان جنگجو بچوں کے استعمال کو ختم کرنے پر مفاہمت طے ہو گئی ہے۔

اس سلسلے میں ایک مرحلہ وار منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت اسکولوں اور اسپتالوں پر حملوں کی روک تھام  کی جائے گی ۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش  کی نمائندہ خصوصی  ورجینیا گامبا نے  تحفظ اطفال پر مبنی اس اقدام کی تعریف کی اور طرفین سے کہا کہ وہ  ملک میں  جنگ  بندی کی بحالی  کے تحت بچوں کے حقوق اور ان کی ضروریات  کو ترجیح دینے میں پہل کریں۔

اس منصوبے کے تحت حوثی باغی  بچو ں کو بطور جنگجو استعمال نہ کرتےہوئے قید ی بچوں کو رہا کریں گے۔۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے