جمہوریہ پولینڈ کے قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد اب ترکی میں بلا ویزہ سیاحت کر سکیں گے۔
اس حوالے سے ایک صدارتی حکم نامہ سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق، پولش قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد بلا ویزہ 180 دن کے دورانیئے میں 90 دن کی سیاحت کے اہل ہونگے۔
