ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز گل خوفناک ٹریفک حادثہ میں زخمی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر خانقاہ ڈوگرا کے قریب پیش آیا، شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی کار نے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی الٹ گئی۔ گاڑی الٹنے کے باعث شہباز گل زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی شہباز گل کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں