English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مکہ مکرمہ ، 10لاکھ افراد کو حج کی اجازت دینے کا اعلان

القمر

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ رواں سال 10 لاکھ افراد حج کا فریضہ کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں مقیم سعودی شہری اور غیرملکی مشکوک ویب سائٹس پر توجہ نہ دیں۔ بعض ضمیر فروش ویب سائٹوں کے ذریعے جعلسازی کرتے ہیں، اور عازمین حج کو مشکلات میں ڈال کر رقم وصولی کے بعد غائب ہوجاتے ہیں۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سے حج درخواستوں کے طریقہ کار کا اعلان جلد ہوگا۔ سعودی شہریوں اوراقامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو اندرون ملک سے حج کی اجازت ہوگی۔ وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا کے بعد پہلی بار اس سال عازمین کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے،جس کے بعد اس سال 10 لاکھ افراد حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے۔ ان میں ساڑھے 8 لاکھ عازمین بیرون ملک،جب کہ ڈیڑھ لاکھ اندرون ملک سے ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث سخت پابندیاں عائد کررکھی تھیں،جس کے باعث غیر ملکی عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ رواں برس ان پابندیوںکو بتدریج ختم کیا گیا،جس کے بعد گزشتہ ماہ رمضان المبارک میں سماجی فاصلے کے بغیرلاکھوں افراد نے حرمین شریفین آنے کی سعادت حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے