English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گندم دستیاب نہ ہونے کے سبب ملک بھر میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

القمر

لاہور (صباح نیوز) سرکاری گندم کوٹہ بند ہونے، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم اور کم دستیابی کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ فلور ملز نے قیمتوں میں ممکنہ کمی کے سبب گندم کی خریداری اور آٹے کی پسائی کم کردی ہے اور رسد اور طلب میں فرق بڑھنے کی صورت میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گندم کی وافر مقدار موجود ہے بہت جلد نئی پالیسی کا اعلان ہوگا، اور آٹا بحران نہیں آئے گا۔ سرکاری گندم کوٹہ بند ہونے، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم اور کم دستیابی کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے، پنجاب میں آٹاکی قیمتوں میں 1300 روپے تک اضافہ کے باوجود دستیابی مستحکم نہیں ہو پارہی، حکومت کی جانب سے گندم اور آٹا کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے پیش نظر فلورملز نے گندم خریداری کم کردی ہے۔ حکومت نے فلور ملز کو قبل از وقت سرکاری گندم کی فراہمی شروع کرنے پر حتمی مشاورت شروع کردی، فلورملز کو جون کے بجائے رواں ماہ ہی سرکاری گندم کی فراہمی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم نے اوپن مارکیٹ کی آٹے قیمتوں میں 200 سے لے کر300 روپے فی تھیلا کم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا جس کے تحت حکومت نے 20کلو آٹا تھیلا کی قیمت ایک ہزار روپے سے لے کر1100 روپے کے درمیان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ حکومت عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لیے فی 20 کلو تھیلے پر 600 روپے سے زاید سبسڈی برداشت کرے گی، حکومت نے ملک میں گندم ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے گندم امپورٹ پر بھی مشاورت شروع کردی، دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب نے اب تک 41 لاکھ ٹن گندم خرید کرلی اور 50 لاکھ ٹن ہدف کی تکمیل کے لیے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے