English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، 2 گرفتار

القمر

سری نگر (صباح نیوز+ اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع کولگام کے علاقے چھان دیوسر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ فورسز کے اہلکاروں نے اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی۔ دوسری جانب ایک اور کارروائی میں فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آرہ گام میں 2 نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز سری نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا بھارتی پولیس اہلکار غلام حسین ڈار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں بھارتی حکومت کی کشمیر دشمن معاشی پالیسیوں کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بے روز گاری کی شرح بڑھ کر 25 فیصد ہوگئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی(سی ایم آئی ای) کے اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 2022ء کے پہلے کوارٹر میں 25 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 3 برسوں میں بے روز گاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے