English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرائیویٹ کار ساز کمپنیوں کی اجارہ داری، گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ

القمر

لاہور: ہنڈا اور ٹیوٹا موٹرز کے بعد سوزوکی موٹرز نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوزکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ عام تعیطیل کے روز کیا ہے۔ جو پیر کی صبح سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہنڈا اور ٹیوٹا موٹرز نے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اتوار ہی کے روز اضافہ کیا تھا۔ چھٹی کے روز اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

واضح رہے کہ سوزوکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 45 ہزار روپے سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے تک اضافہ کیا ہے۔ شہریوں نے اس اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے کر کار مینوفیکچرز کمپنیوں کی جانب سے کئے گئے اضافے کی تحقیقات کرے اور پرائیویٹ کار ساز کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے بیرون ممالک سے گاڑیوں کی درآمد کر عائد پابندی ختم کریں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے