اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا، کابینہ اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی آئی بی کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ چیئرمین واپڈا کے استعفے کی منظوری بھی کابینہ کرے گی ۔ اجلاس میں تونائی سیکٹر پر بریفنگ اور ملک میں گندم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اورپاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگرمنٹ کی توسیع بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرنے کی پالیسی بھی منظوری کے لیے پیش ہو گی اور9 مئی کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
