English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اڈانی گروپ نے یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کرلی

القمر
ابو ظہی: معروف کاروباری گروپ اڈانی گروپ کے چیف ایگزیٹو اور یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی کے ڈائریکٹر کا امارات لیگ معاہدے کے بعد گروپ فوٹو

کراچی (سید وزیر علی قادری)معروف کاروباری گروپ اڈانی گروپ کے ذیلی ادارے اڈانی اسپورٹس لائن نے یو اے کی کی فلیگ شپ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز کے مالکانہ حقوق حاصل کرکے فرنچائز کرکٹ میں ایک تاریخی قدم رکھا دیا۔امارات کرکٹ بورڈ کی طرف سے لائسنس یافتہ، یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ ایک سالانہ ایونٹ ہے جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں 34 میچوں کے ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کے مشہور کھلاڑیوں کی مختلف ٹیموںمیں شمولیت متوقع ہے ۔اس کے علاوہ یہ لیگ نوجوان کرکٹرز کو ایک نیا پلیٹ فار م مہیا کرے گی۔ اڈانی اسپورٹس لائن کی طرف سے بیرون ملک کرکٹ کے حوالے سے یہ پہلا بڑا اقدام ہوگاجو کرکٹ کے فروغ میںسنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور جس سے شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا ۔ یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی نے کہا؛ “یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ ہم بطور فرنچائز ٹیم کے مالک کے طور پر یو اے ای کی تی ٹوئنٹی لیگ کے ساتھ اڈانی گروپ کی وابستگی کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ حصول کارپوریٹس گروپ میں بالکل فٹ بیٹھتا ہے جنہوں نے لیگ میں فرنچائز ٹیم کے حقوق پہلے ہی حاصل کر لیے ہیں۔ اڈانی گروپ کا اعتماد لیگ کے لیے اچھا ہے اور ہم ان کی کاروباری ذہانت سے فائدہ اٹھانے اور اپنی لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں اور بین الاقوامی معیار کے لیگ کے انعقاد کے لئے پر امید ہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے