کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر کو فکسنگ الزامات سے کلیئر کردیا۔اکتوبر 2019 میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے منصور اختر پر فکسنگ کے لیے اپروچ کرنے کا الزام لگایاگیا تھا۔آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سینئر مینجر اسٹیو رچرڈسن کی جانب سے منصور اختر کو لکھے گئے خط میں واضح کیاگیاہے کہ ان پر فکسنگ کا کوئی چارج نہیں لگایا جارہا۔
