English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دریائے سندھ پر نئے پل کی تعمیر مسئلے کا حل ہے،ہارون میمن

القمر

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر میں دریائے سندھ کے مقام پر نئے پل کی تعمیر سے ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہوجائیگا کیونکہ موجودہ پل اپنی مدت پوری کرچکا ہے اس پل پر سے بڑی گاڑیاں نہیں گزر سکتیں ،خورشید شاہ نے پہلے بھی اس پل کے قیام کیلئے بہت محنت کی بہت کوشش کی مگر حکومت کی مدت پوری ہوگئی ا ب دوبارہ عوامی خدمات کاموقع ملنے پر پل کی تعمیر کیلئے جدوجہد کرنا خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔ یہ بات آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے اپنی رہائش گاہ پر تاجروں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات سید خورشید احمد شاہ نے ایک مرتبہ پھر دریائے سندھ پر نئے پل کی تعمیر کی کوشش تیز کرکے ایک اور بہت بڑا ترقیاتی منصوبہ سکھر کو دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سید خورشید احمد شاہ نے سکھر شہر کو بہت بڑے بڑے ترقیاتی پروجیکٹ دیے جس سے عوام استفادہ کررہی ہے۔ NICVD دل کے امراض کا اسپتال، شکارپور روڈ کی توسیع سول اسپتال میں بہت سے طبی یونٹس کا قیام سوئٹ ہوم اور کئی ایسے ترقیاتی کام ہیں جو عوامی فلاحو بہبود کیلیے قائم کیے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ نے ایک عوامی لیڈر ہیں انہوں نے ہمیشہ سکھر کو بہت اہمیت دی ہے ۔انہوں نے پل کی تعمیر میں ایک مرتبہ پھر کوشش کرنے پر خورشید شاہ کے اقدامات کو سراہا اور ان کے عوامی خدمت کے جذبے کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے