English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوالہیار،لائن بوسیدہ درجنوں مکانات جوہڑ میں تبدیل

القمر

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)محکمہ پبلک ہیلتھ کی چالیس سالہ پرانی ڈرینج لائن ناکارہ ہو نے کے سبب لائن کا پھٹ جانا روز کا معمول بن گیا محکمہ ہیلتھ کی پر انی لائن علاقہ مکینوں کے لیے وبال جان بن گئی ہرازوں افراد پر مشتمل آباد کے علاقے میر شاہ گوٹھ ، فیض کالونی سمیت دیگر کالونیوں کے رہائشی ناکارہ لائن کے روز بند ہو نے سے پر یشان درجنوں افراد کے مکانات گند ے پانی کی لائن بند ہو نے اور پھٹنے کے سبب گندا پانی علاقے کے افراد کے گھر وں میں داخل ہو کر مکانات کو کھنڈرمیں تبدیل کر نے لگا جس پر میر شاہ محمد گوٹھ درجنوں علاقہ مکینوں نے آصف اقبال آرائیں کی قیادت میں آرائیںچوک پر محکمہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقعے پر آصف اقبال آرائیں اور پر ویز آرائیں نے میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری کالونی ایک صدی سے زائد پر مشتمل ہے جس کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے ہماری کالونی کے سینٹر سے چالیس قبل حکومت سند ھ نے محکمہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کے ذریعے شہر کی مین گڑلائن ڈالی تھی جو چالیس سال گزرنے کے بعد مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی ہے اور آئے روز ڈرینج کی لائن پھٹ جاتی ہے لائن زمین بوس ہو نے سبب گنداپانی سڑکوں پر جمع ہو نے ساتھ ساتھ لائن کے گردونواح کے مکانات میں داخل ہو کر غر یبوں کے مکانات کو نقصان پہنچا رہا ہے گزشتہ دنوں لائن بند ہو نے سبب پانی مسجد میں اور پروزآرائیں کے گھر میں داخل ہو نے کے سبب مسجد اور مکان کو پھٹ دیا ہے مذکورہ گڑ لائن کے سبب علاقے درجنوں مکانات کو نقصانات پہنچ چکا ہے ہم نومنتخب نمائندوں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار وزیر بلدیات سے مطالبہ کر تے ہیں کہ فوری طور پر مذکورہ نا کارہ لائن کو تبدیل کر کے علاقہ مکینوں کو نجات دلائی جائے اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم عدالت کے دروزے پر بھی دستک دیں گے اور اپنے احتجاج کا دائر ے کار کو مزید وسیع کر یں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے