English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد ،پولیس مقابلے میں انعام یافتہ ڈاکو بھائی سمیت مارا گیا

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلہ انعام یافتہ ڈاکو بھائی سمیت مارا گیا دو پولیس اہلکار بھی زخمی ۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ بی سیکشن پولیس کا ڈھورو کے قریب بدنام زمانہ ڈاکو چھوٹو گینگ سے مقابلہ ہوگیا ، چار گھنٹے فائرنگ کے تبادلے میں گینگ کا سرغنہ چھوٹو اور اس کا بھائی حلیم بنگلانی پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ دو پولیس اہلکارحوت جعفری اور علی حسن اوڈھو زخمی ہوگئے ہیں،جاںبحق ڈاکوئوں کی نعشیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق چھوٹو بنگلانی قتل ،اغوا برائے تاوان ،رہزنی اور پولیس مقابلوں کے 25سے زائد مقدمات میںمطلوب تھا ملزم چھوٹو بنگلانی کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے