کراچی (اسٹاف رپورٹر)مولانا محمد باقر شمس کی صاحبزادی و انجمن سفینتہ الحسین کے بانی سید نصیر حیدر کی اہلیہ اورسینئر صحافی سید قلب محمد کی دادی معروف شاعرہ مجتبیٰ بیگم طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔انہوں نے پسماندگان میں بیٹا اور بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے ۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز مولانا محمد حسن کی اقتدا میں ادا کی گئی جبکہ تدفین وادی حسین قبرستان میں انجام پائی۔ نمانز جنازہ اور تدفین میں سابق جوڈیشنل مجسٹریٹ ایس ایم نقی، خدیجہ طاہرہ فاؤنڈیشن چیئرمین سید جوہر مرتضیٰ،مولانا عمران کاظمی،آڈیٹر افضل حسین، کراچی یونین آف جرنلسٹ کے سابق سیکریٹری و بانی سبیل امام حسین برائے کتب واجد رضااصفہانی، سجاک کے کنوینر سید وزیر علی قادری، سہیل عباس،عارف رضا،اداکار تنویر انصاری،سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام یاسین ودیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔دریں اثنا کے سی سی اے زون ایک کے سابق سیکریٹری منیر قادری، پی کیو ایس انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین سید عاصم علی قادری، آرٹس کونسل کے رکن افتخار ، اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے آرگنائزرز اور صحافیوں نے بھی اس موقع پر تعزیت کرتے ہویے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
