ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کا لبنان کی سرحد سے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی سرحد پر اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحائی ادرعی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشتبہ ملزمان کو لبنان اور فلسطین کی سرحد سے گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاری غجر گاؤں کی گئی اور ملزمان کو سرحدی علاقے میں اسلحہ سے بھرا بیگ چھپانے کی کوشش کرتے پکڑا گیا۔ اسرائیلی ملٹری پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کی رائفل کی گولیاں قبضے میں لی گئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہرنہیں کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں